متفرق

پی پی ایچ آئی گاہکوچ آفس کے ملازمین کا احتجاج جاری، خاتون ڈی ایس ایم کے تبادلے تک کام نہیں کرنے کا اعلان

غذر(فیروز خان) پی پی ایچ آئی آفس گاہکوچ کے ملازمین کا احتجاج بدستور جاری۔ڈی ایس ایم کی ٹرانسفری تک کام نہ کرنے کا تہیہ۔اپنی مرضی سے نہیں بلکہ محکمے کے اعلیٰ حکام کے احکامات کی روشنی میں آئی ہوں، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ۔ڈی ایس ایم مشروف حیات کا مؤقف۔

تفصیلات کے مطابق پی پی ایچ آئی آفس غذر کے ملازمین نے مشروف حیات کی غذر میں بطور ڈی ایس ایم تعیناتی کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی صورت میں اس خاتون ڈی ایس ایم کے ماتحت کام نہیں کرناہے کیونکہ ماضی میں اس خاتون نے دفتری اسٹاف کے ساتھ بڑی زیادتیاں کی ہیں۔ محکمے کے ذمہ داران یا تو ڈی ایس ایم کا تبادلہ کرے یا غذر آفس کے تمام اسٹاف کو ٹرانسفر کیا جائے۔

جبکہ دوسری جانب ڈی ایس ایم مشروف حیات کا کہنا ہے کہ غذر تبادلہ میری خواہش پر نہیں کیا گیا۔ ملازم ہونے کے ناطے حکام بالا کے احکامات ماننا میرا فرض بنتا ہے مجھ تبادلے کے آرڈر ملے اور مجھ غذرآنا پڑا۔ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے پی پی ایچ آئی غذر کے دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button