کمانڈر ٹین کورپس لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے سکردو اور اگلے محاذوں کا دورہ کیا

گلگت (پ ر) آج مورخہ 19 نومبر2016 کو کمانڈر  10 Corps لیفٹیننٹ جنر ل ملک ظفر اقبال اعوان نے سکردو اور اگلے محاذوں کا دورہ کیا اس موقع پر فورس کمانڈرکمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل ثاقب محمود ملک ان کے ہمراہ تھے کمانڈر 10 Corpsنے دفاعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیاکمانڈر 10 Corpsنے جوانوں کے حوصلے کو سراہا جو نامساعد حالات اور موسمی سختیوں کے باوجود مادرِ ملت کی حفاظت کی خاطر چاک و چوبند ہیں ۔ اس موقع پر کمانڈر ٹین کورپس نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دشمن کو سبق سکھانا جانتے ہیں اور انشااللہ دشمن کی کاروائیوں کا بھرپور انداز میں جواب دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments