کمانڈر ٹین کور کی جانب سے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق بارے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پیپلزپارٹی رہنما

کمانڈر ٹین کور کی جانب سے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق بارے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پیپلزپارٹی رہنما

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( پ ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنماؤں کریم خان ، شیر باز قریشی اور دلپزیر قادری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کمانڈر 10کور کی جانب سے گلگت بلتستان کے حق میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے میں جو کہ گلگت بلتستان اہم حیثیت رکھتا ہے ۔ مستقبل میں گلگت بلتستان کے عوا م اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پاک آرمی کی طرف سے گلگت بلتستان کیلئے نیک خواہشات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ پاک فوج نے ایسے وقت میں گلگت بلتستان کی ترجمانی کی ہے جس وقت گلگت بلتستان کے عوام اقتصادی راہداری منصوبے کو لے کر مایوسی شکار تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو اس کا پورا پورا حق ملنا چاہئیے ۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی نے حق ملکیت و حق حاکمیت کا آغاز کیا تھا۔ جس کو عوام کی طر ف سے بھر پور پزیرائی ملی۔ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے آئندہ بھی گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔