پیپلز پارٹی نے غذر اور ہنزہ کے لئے تنظیمی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا

گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس ذیرصدارت صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کیمپ آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں یوم تاسیں کے سلسلے میں گفت وشیدہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ بحکم چیرمین بلاول بھٹو صاحب گلگت بلتستان سے تمام پی پی صوبائی کیبنٹ ، ڈویژنل کابینہ اور ضلع کابینہ کے علاوہ سابقہ ممبران اسمبلی و پارٹی ورکرز یوم تاسیس میں ہر صورت شرکت کو یقینی بنائیں گے۔ تاہم ذیادہ سے ذیادہ گلگت بلتستان کے ورکرز یوم تاسیس میں شامل ہوسکیں۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ نے پیپلز پارٹی ہنزہ و غذر کے تنظیموں کا بھی اعلان کیا ۔ ایوب شاہ کو ضلع غذر کی صدارت اور بدر الدین بدر کو ضلع غذر کا جنرل سیکریٹری بنایا گیا۔ جبکہ ظہور کریم کو صدرضلع ہنزہ کا صدر، دولت کریم کو جنرل سیکریٹری رحمت علی کو سینئر وائس پریزیڈنٹ ، قربان محمد کو وائس پریزیڈنٹ گوجال، سلطان گلگتی کو وائس پریزیڈنٹ ہنزہ ، اجلال کو وائس پریزیڈنٹ مرتضیٰ آباد ، صداقت کو انفارمیشن سیکریٹری منظور برچہ کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور اعجاز کو فنانس سیکریٹری ہنزہ کا عہدہ سونپا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments