متفرق

بچے پر حملہ کرنے اور اس کا خون چوسنے کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

گلگت (نامہ نگار) گلگت ضلعی انتظامیہ نے گلگت میں ایک مبینہ خون خوار شخص کو گرفتار کر کے جیل میں بند کردیا ہے۔ مجسٹریٹ اضغر خان کے مطابق محلہ ہسپتال کالونی کے میکنوں نے پولیس میں دراخوست جمع کیا تھا کہ ایک شخص لمبے عرصے سے محلے کے ایک ویران جگہ پر مقیم ہے، جو بچوں اور کتوں پر حملہ کرکے ان کا خون چوستا ہے۔

محلے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اب تک اس مبینہ خون خوار شخص نے کئی بچوں پر حملہ کر کے ان کا خون پینے کی کوشش کی ہے۔ جنہیں محلے کے لوگوں نے بچایا ہے۔

گزشتہ روز اس شخص نے پولیس اہلکار دوستدار حسین کے بچے پر حملہ کردیا اور گردن میں دانت گاڑھ کر خون چوسنے کی کوشش کی۔ موقعے پر موجود لوگوں نے بروقت کاروائی کر کے بچے کو بچا لیا اور ہسپتال میں داخل کردیا۔ بعد ازاں علاقہ مکینوں کی تحریری شکایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوے مذکورہ شخص کو گرفتار کر دیا اور مجسٹریٹ اصغر خان نے اسے 60 دنوں کے لئے جیل بھیج دیا جہاں اسے علیحدہ بیرک میں رکھا جائے گا۔

مجسٹریٹ اصغر خان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مذکورہ شخص اپنا نام اور پتہ نہیں بتا سکتا ہے، اور اس کی شناخت میں دشواری ہورہی ہے۔ مبینہ خونخوار شخص کی زہنی حالت جانچنے کے لئے ماہرین سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو رپورٹ بھی دیکھ لیجیے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button