عوامی مسائل

ضلع غذر میں زکواۃ کی تقسیم کا عمل شروع

غذر(معراج علی عباسی) ضلع غذر میں زکواۃ کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیا ۔ ضلع بھر کی 15 لوکل زکواۃ کمیٹیوں میں آبادی اور غربت کے تناسب سے زکواۃ فنڈز تقسیم کردئے گئے اس سے قبل ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی غذر کا ہنگامی اجلاس ہوا اجلاس میں زکواۃ بجٹ کی تقسیم پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا ۔ مکمل جانچ پڑتال کے بعد ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی نے زکواۃ فنڈز کی تقسیم کی منظوری دیدی۔ سال 2016 کی دوسری قسط کے طور پر ضلع غذر میں 4683866 کا بجٹ تقسیم کیا جارہاہے ۔ اس بجٹ میں گزارہ الاؤنس ، جہیز فنڈ، مدرسوں اور تعلیمی اداروں کے لئے وظیفے کے علاوہ غریب اور نادار افراد کے لئے صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں زکواۃ فنڈ قائم کردیا گیا ہے جہاں پر غریب اور نادار مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے علاوہ صحت کے دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیرمین ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی غذر راجہ عادل غیاث نے کہا ہے کہ زکواۃ کی منصفانہ اور غیر جانبدرانہ تقسیم ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ضلع بھر کی پندرہ لوکل زکواۃ کمیٹیوں کو متحرک کردیا گیا ہے مستحقین کی فرستیں مرتب ہوچکی ہیں ۔ زکواۃ کو اصل حقدار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ۔ مستحقین کی تصدیق کے لئے ضلعی انتظامیہ غذر سے مدد طلب کی ہے ڈی سی غذر میر وقار احمد نے اس معاملے میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے مقامی چیرمینوں کے جانب سے بھیجی جانے والی مستحقین کی فہرستوں کو ضلعی انتظامیہ غذر کے زریعے تصدیق کرائیں گے انہوں نے کہا کہ میں صوبائی حکومت ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ، سیکرٹری زکواۃ اینڈعشراور ایڈمنسٹریٹر زکواۃ گلگت بلتستان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے دوسری بار زکواۃ کی ذمہ داریاں ادا کرنے کا موقع فراہم کیا ۔ گزشتہ تین سال کے دوران اپنی بساط کے مطابق زکواۃ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا ہے اور مستقبل میں بھی اپنے فرائض کی دائیگی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button