متفرق

ایس سی او نے وادی شمشال میں موبائل سروسز کا آزامائشی آغاز کرلیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ضلع ہنزہ کے دُور افتادہ گاؤں شمشال میں SCOنے موبائل سروس کاآغاز کردیا۔ سپیشل کمیو نیکیشن آرگنائزیشن نے عوام کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے ایس کام موبائل سروس شروع کردی ۔ عوامی حلقوں کی جانب سے پاک فوج کے ادارہ اسپیشل کمیو نیکیشن آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا دیرینہ مطالبہ آج پورا ہو گیا جبکہ دوسری طرف ایس کام سگنل آتے ہی اہل علاقہ نے اپنے پیاروں سے بات کرنا شروع کیا ۔پردیس میں مقیم اسٹوڈنٹس اور ملازمین نے ایس کام سروس کے آغاز ہونے پر سوکھ کا سانس لیا ۔اور ایس سی او کا شکریہ ادا کیا ۔واضع رہے کہ اس سے پہلے پسو گوجال آکر شمشال گاؤں کے لوگ اپنے پیاروں سے بات کرتے تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button