عوامی مسائل

تانگیر کے علاقے شیخو میں سڑک کی تعمیر سے پاور ہاوس کا واٹر چینل متاثر

چلاس(بیوروچیف)تانگیر کے علاقے شیخو میں سڑک کی تعمیر سے شیخو پاور ہاؤس واٹر چینل متاثر ہورہا ہے۔سڑک کے ملبے سے واٹر چینل بھر گیا ہے اور پانی نشیبی آبادی میں داخل ہو رہا ہے۔پانی سے نشیبی آبادی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جبکہ فصلیں ،کھیت اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار تانگیر شیخو کے سماجی راہنماء سید الیاس شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری ،سیکرٹری واٹر پاور، سیکرٹری تعمیرات عامہ فوری نوٹس لیں ۔اور ٹھیکیدار اور محکمہ تعمیرات عامہ کو واٹر چینل کے تحفظ اور ملبے کو ہٹانے کے احکامات دیں۔سڑک کو چینل کے ساتھ ہی بنانے کے بجائے فاصلہ بڑھا دیں تاکہ کروڑوں کی مالیت سے تعمیر شدہ واٹر چینل اور پاور ہاؤس کو نقصان نہ پہنچے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button