گلگت(خصوصی نیوز رپورٹ) ڈاکٹرعدنان دیداری ؔ نے سی ایم ایچ راولپنڈی سے Gastroenterologist)میں ایف سی پی ایس مکمل کی اور صدراتی ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے۔ان کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے گلاپور سے ہیں۔ ان کے والداٹامک انرجی کمیشن میں ایک اہم عہدے پر فائز ہیں۔
تفصیلات اظہار وفاق المدارس العربیہ گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر مولانا حبیب اللہ دیدار ؔ نے بیاں کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عدنان کا تعلیمی کیریئر بہت شاندار رہا ہے۔ڈاکٹر عدنان نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے طبی تعلیم مکمل کی اورسی ایم ایچ سے جگر اور معدے کے امراض((Gastroenterologist) میں سپیشلائزیشن ممتاز درجات میں حاصل کی۔ امید ہے کہ وہ بہت جلد گلگت بلتستان میں اپنی خدمات کا آغاز کریں گے اور علاقے میں طبی امور اور اپنے اسپیشلائزیشن سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔
ڈاکٹر عدنان قادرکاصدراتی ایوارڈکے لیے شارٹ لسٹ ہونا پورے علاقے کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان