متفرق

مبینہ سیکس سیکنڈل میں ملوث ممبران اسمبلی کے خلاف کاروائی کیجائے،گلگت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

گلگت ( سٹاف رپورٹر) قومی اخبار میں مبینہ مبینہ دلالی سکینڈل کی خبر آنے کے حوالے سے سول سوسائیٹی گلگت پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر شیم شیم کے نعرے درج تھے۔

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کوآرڈینٹر ہومین رائٹس فورم فاروق احمد ، نظام الدین اور دیگر نے  کہا کہ عوامی نمایندوں نے مبینہ سیکس سکیںڈل کا مرتکب ہوکر قوم کا سر شرم سے جھکادیا ہے۔ عوام نے ان پر اعتماد کر کے انہیں اسمبلی تک پہنچایا تھا، مگر نمایندوں نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا۔ ان نمایندوں نے قوم کی غیرت سے کھیلا، جو کہ قابل مذمت ہے۔

مقررین نے کہا کہ مبینہ طور پر نمایندوں نے غریب لوگوں کی غریب سے فائدہ اُٹھا کر معصوم بچیوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا اور ان کی معصومیت کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کیا۔

مقررین نے شفاف تحقیقات کے ذریعے ایسے عوامی نمائندوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button