صحت

ماں اور بچے کی صحت کے موضوع پر ناصر آباد ہنزہ میں سیمینار کا انعقاد

گلگت(خبرنگارخصوصی) ایم این سی ایچ کے زیر اہتمام ہنزہ ناصر آباد بالا اور پائین میں ماں اور بچے کے حوالے سے سیمینار منعقد۔ سیمینار میں مقررین نے ماں اور بچے کے حوالے سے خواتین کو لیکچر دیا کہ کس طرح سے ان کا صحت کا خیال رکھا جا سکے۔ اس موقع پر کمیونٹی کوارڈینیٹر بشارت حسین، اخلاق حسین، جہاں نور و دیگر نے ماں اور بچے کے صحت اور خوراک کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ سیمینار میں نمونیا و دیگر بیماریوں سمیت بچے کے خوراک اور صفائی و ستھرائی کے حوالے سے خواتین کو آگاہ کیا گیا۔ جہاں نور نے ڈلیوری سے پہلے اور بعد میں کس طرح سے ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے اور عالمی صحت کے اصولوں کو بھی وضع کر دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ماں اور بچے کا ڈلیوری سے پہلی اور بعد میں خصوصی خیال رکھنا چاہئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button