متفرق

ہنزہ کے معروف سماجی رہنما قائد اعظم ایوارڈ یافتہ امان اللہ 90 سال کی عمر میں وفات پاگئے

ہنزہ (اکرام نجمی) ہنزہ کے معروف سماجی رہنما اور سابق چئرمین کریم آ باد یونین کونسل، امان اللہ 90 سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کر گئے وہ سئنیر کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شیرین سلطان کے والد تھے۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیگم،  دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں ۔ انہیں کریم آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحوم ایک غریب پرور سماجی کارکن تھےجنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت میں گزاردی۔ انہوں نے علاقے میں تعلیم کے شعبے میں بہت خدمت کی۔ وہ ہاسی گاوا میموریل سکول کے بانیوں میں سے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے علاقے کے سیاسی اور سماجی حقوق کے لئے بھی علمی اور فکری جدوجہد کی۔

ان کی کئی عشروں پر محیط سماجی خدمات کے عوض انہیں قائد اعظم ایورڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

ان کی کو ششوں سے ہنزہ میں اراض اور درختوں کی برائے نام کی سرکاری قیمتیں مارکیٹ ریٹ پر آ گئیں۔ انہوں نے بزرگ شہریوں کو در ہیش مشکلات کو دور کرتے ہوئے سابق فوجیوں کی پنشن کی ادائیگی کے لئےٹریجری آفس ہنزہ میں قائم کرنے کے لئے عملی جدوجہد کی اور اس کاوش میں کامیاب بھی رہے۔ اس سے پہلے بزرگوں بیویوں اور یتیموں کو پنشن لینے کیلئے گلگت جانا پڑتا تھا۔

خاندانی زرائع کے مطابق ان کی اولاد نے ان سے جب کسی خواہش کے اظہار کے لئے کہا تو ان کا بار بار ایک ہی جواب یہ تھا کہ انسانیت کی خدمت کریں ۔

مرحوم کی رحلت سے ہنزہ ایک بےلوث اور انسان دوست رہنما سے محروم ہوگیا۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button