صحت

ہنزہ : ناقص اشیائے خوردنوش بھیجنے والے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی اور وارننگ

ہنزہ (اکرام نجمی) تحصیلدارمجسٹریٹ ہیڈ کوارٹر ضلع ہنزہ سلما ن علی برچہ اور فوڈ انسپکٹر پاسدار حسین نے ہنزہ کے تجارتی مراکز علی آباد اور کریم آباد میں مختلف دکانوں ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسسز کا معائینہ کیا ۔
معائنے کے دوران غیر معیاری اشیاء خوردونوش بیجنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے اور وارننگ دی اس کے علاوہ مختلف ہوٹلوں کے کچن اور کمروں کا بھی معائنہ کیا گیا جس میں مہمان سیاحوں کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا گیا ۔

تحصیلدار سلمان علی برچہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ضلع ہنزہ کو مضر صحت اشیاء سے پاک کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور جہاں پر بھی اس قسم کا غیر قانونی اور مضر صحت اشیاء کاروبار ہوگا ہم ان کے خلاف بھرپور کاروائی کرینگے ۔

اس موقعے پر فوڈ انسپکٹر پاسدار حسین کا کہا کہنا تھا کہ ہنزہ ایک مثالی سیاحتی مقام ہے یہا ں پر آنے والے مہمانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے ہنزہ کا نام مزید روشن ہوگا۔ ہم مختلف ہوٹلوں اور دکانوں پر چھاپے مار کر زائد المعیاد اشیاء اور مضر صحت اشیاء کے خلاف کاروائی کرتے رہیں گے تاکہ عوام اور سیاحوں کو حفظان صحت کے مطابق اشیاء فراہم ہو۔

انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر کسی ایسے غیر قانونی کاروبار کے بارے میں پتہ ہو تو وہ انتظامیہ کو ضرور مطلع کریں تاکہ ان کے خلاف بروقت اور موثر کاروائی عمل میں لایا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Local administration do not let hotel and Restaurant owners to increase the price but how quality can boost without money ask these illiterate officers.

Back to top button