صحت

گلگت بلتستان 2010 سے پولیو فری علاقہ ہے، حمزہ سالک

گلگت ( پ ر ) گلگت میں پو لیو کے مرض کی روک تھا م کے حو الے سے ڈی سی آفس گلگت میں ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان 2010سے پو لیو فری خطہ ہے ۔ حکومت نے کوشش کی ہے کہ اس خطے میں کوئی بھی بچہ اس بیماری کا شکار نہ ہو۔ گلگت بلتستان پو لیو فری خطہ بن چکا ہے اس کو بر قرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،تمام اداروں نے ہما رے سا تھ دیا ہے ۔19دسمبر سے با قا عدہ پو لیو مہم کا آغاز ہو گااور یہ مہم چار دن تک جاری رہے گا ۔مو با ئل ٹیمیں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں اور زونل سپروائزرتعینا ت کیا ہے اس میں ڈی ایچ او بھی شامل ہو نگے ۔ڈی ایچ او گلگت اقبا ل رسول نے کہا کہ پو لیو کے رو ک تھا م کے حوا لے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کی کا رکر گی مثبت رہی ہے ۔پو ری دنیا میں پو لیو کے خا تمے کیلئے اقدما ت کیے جا رہے ہیں ۔ہما را مقصد پو لیو اور اس مہلک بیماری کو ختم کر نا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ہماری ٹیمیں ہر وقت تیار ہیں اور یہ ٹیمیں سکوار ، کے آئی یو ،حرا موش ،غذر کے داخلی راستے سمیت جگلوٹ بازار ، جو ٹیا ل بس اڈہ ، سکوار چیک پوسٹ ، جا گیر بسین ودیگر جگہوں پر مسافرگاڑیوں کو روک کر پا نچ سا ل سے کم عمر بچوں کو قطر ے پلا ئے جا ئینگے ۔ ڈی ایچ او اقبا ل رسول نے کہا ہے کہ ریڈیو پر بھی پو لیو مہم کو تمام زبا نوں میں نشر کیا جا ئے ۔ضلع گلگت حسا س ہے یہاں ملک کے ہر صو بوں سے لوگ آ تے جا تے ہیں اس لئے یہاں 10دیگر ضلعوں سے زیا دہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ہما را تعاون عوام کیسا تھ ہے ۔تمام قانون نا فذ کر نیوا لے ادارے تعاون کر یں ۔ اس مہم کو کا میاب بنا نے کیلئے عوام کی تعاون کی ضرور ت ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button