صحت

ضلع دیامر میں 47 ہزار بچوں اور بچیوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کا آغاز ہوگیا

چلاس(بیوروچیف)ضلع دیامر میں مہلک مرض پولیو سے بچاؤ کے لئے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلے میں ڈی ایچ او آفس میں افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں کمشنر دیامر ڈویژن طارق حسین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔تقریب میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر سراب علی اور ڈاکٹر محمد ریاض بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر دیامر ڈویژن طارق حسین نے کہا کہ خطے کو مہلک مرض پولیو سے پاک تر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں حکومتی تمام ادارے بھر پور حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے مہم کے دوران لازمی پلائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او دیامر ڈاکٹر عبدالمبین نے کہا کہ ضلع بھر میں اس مہم کے دوران سینتالیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جا رہے ہیں۔اس مقصد کے لئے 175موبائل ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں38فکسڈ سنٹرز قائم پانچ ٹرانزک پوائنٹس بھی قائم کئے ہیں۔چوالیس ایریا انچارج اور بارہ زونل سپروائزرزبھی مہم کی کامیابی کے لئے نگرانی پر مامور ہیں۔جبکہ ڈی ایچ او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔تاکہ معاشرہ مہلک مرض سے پاک صاف ہو ۔اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کا خواب پورا ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button