صحت

سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں‌قائم ری ہیبیلیٹیشن سینڑ کو ضروری آلات دے کر فعال بنایا جائے، اے ایس پی کا مطالبہ

گلگت ( پریس ریلیز ) گلگت اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں قائم ری ہیبلیٹیشن سنٹر کو فوری طور پر ضروری آلات سے آراستہ کر کے فنکشنل کیا جائے ان خیالات کا اظہار الائنس آف اسپیشل پرسنز ASP گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے الائنس آف اسپیشل پرسنز کے نمائندہ وفد نے گزشتہ روز گلگت اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے احاطے میں قائم شدہ ری ہیبلیٹیشن سنٹر کا وزٹ کیا وفد میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ معذور افراد شریک تھے ادارے کے سربراہ فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر محمد سلیم صاحب نے وفد کا استقبال کیا اور ادارے کے قیام کے اغراض و مقاصد اور مستقبل میں ادارہ کی جانب سے فراہم کیئے جانے والی سروسز کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی اور شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئیے انہوں نے سنٹر کے مختلف حصوں کا وزٹ بھی کروایا اس دوران ڈاکٹر محمد سلیم صاحب نے سپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ شرکاء وفد کو روز مرہ امور کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لئے مختلف ٹپس بھی دئیے الائنس آف اسپیشل پرسنزASPکے وفد کی قیادت الائنس کے نائب صدر امجد ندیم کر رہے تھے اس دوران شرکاء وفد نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ ادارے کو فوری طور پر جدید سہولیات اور ایکویپمنٹ سے آراستہ کر کے فنکشنل کیاجائے کیونکہ علاقے میں ری ہیبلیٹیشن سنٹر کی عدم موجودگی کے باعث ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگ جانے کے سبب معذور ہو جانے والے افراد کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور علاج کی غرض سے ملک کے دیگر حصوں میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہونا پڑتا ہے، واضع رہے کہ گلگت ری ہیبلیٹیشن سنٹر علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جو حادثاتی طور پر یا کسی بیماری کے باعث معذور ہو کر چلنے پھرنے سے قاصر ہونے والے افراد کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے قائم کیا گیا ہے گلگت بلتستان میں اس نوعیت کے بحالی مرکز کی کمی بہت شدت سے محسوس کی جا رہی تھی، اس ادارے کے قیام میں ادارے کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم صاحب کا بھی کلیدی کردار رہا ہے ری ہیبلیٹیشن سنٹر کی شاندار بلڈنگ کا افتتاح گزشتہ سال صوبائی حکومت کی جانب سے کیا جا چکا ہے تاہم آلات کی خریداری اور سٹاف کی تعیناتی کا مسلۂ ابھی تک حل طلب ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اہم نوعیت کے پراجیکٹ کی فعالیت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے ادارے کو پوری استعداد کار کے مطابق فوری طور پر فنکشنل کیاجائے#

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button