تعلیم

غذر میں کے آئی یو کیمپس کھولنے کے لیے ہوم ورک ہو رہا ہے، راجہ جہانذیب ،ممبرقانون سازاسمبلی گلگت بلتستان

یاسین (معراج علی عباسی ) ممبرقانون سازاسمبلی گلگت بلتستان راجہ جہانذیب نے کہا ہے کہ غذر میں کے آئی یو کمپس کھولنے کے لیے ہوم ورک جاری ہے ۔ غذر سے منتخب ہم تینوں ممبران اسمبلی وزیرسیاحت فدا خان، نواز خان ناجی غذر میں کے آئی یو کیمپس کے لیے تیزی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ بہت جلد غذر میں کمپس کاباقاعدہ آغاز ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کے آئی یو میں سب سے زیادہ تعداد غذر کے طلباء اور خاص کر طالبات کا ہے اور غذر کےطالبات کے لیے گلگت میں رہائش بہت بڑا مسلہ ہے۔ اس لیے غذر حاتون انٹرکالج کے عمارت میں کے آئی یو کا کمپس شروع ہونے سے غذر کے چاروں تحصیلوں سے طلباء و طالبات آسانی کے ساتھ صبح یونیورسٹی ٹائم پر اپنے اپنے گھروں سے آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ارب کے لاگت سے گلگت غذر ایکسپریس وے کی تعمیرمیں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاذاتی دلچسپی ہے۔ ہم غذر کے عوام اس اہم شاہراہ کی تعمیرپر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے مشکور ہے۔ انہوں نے امیدظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان غذر ایکسپریس وے کو گاہکوچ سے چترال تک پہنچانے کے لیے اقدامات کرینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button