گوپس: تحصیل گوپس ایم ایس ایف کابینہ کاعہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان

گوپس: تحصیل گوپس ایم ایس ایف کابینہ کاعہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان

11 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گوپس (معراج علی عباسی ) ایم ایس ایف تحصیل گوپس کے صدر قادر حیات ایڈوکیٹ ،نائب صدر رضاحسین ،فنانس سیکرٹری دولت علی شاہ کے ہمراہ کابینہ کے دیگر ارکان نے ن لیگ گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت اور خاص کرگوپس سے منتخب ممبرقانون ساز اسمبلی وزیرسیاحت گلگت بلتستان فداخان فداکے جانب سے پارٹی کارکنوں اورعلاقائی مسائل کو نظرانداز کرکے ذاتی مفادات اور مخصوص لوگوں کو نواز نے پردلبردشتہ ہوکر پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان۔ ایم ایس ایف تحصیل گوپس کے صدر قادر حیا ت ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ن لیک کے صوبائی حکومت اور وزیرسیاحت فدا خان فدانے تحصیل گوپس کے پارٹی کارکنوں کو یکسرنظرانداز کیا ہے۔ ن لیک گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ سالوں کے دوران تحصیل گوپس میں نہ کوئی ترقیاتی کام ہوا اور نہ ہی آج تک پارٹی کارکنوں کی خبرگیری کیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکز اور صوبے میں پارٹی حکومت ہونے کے باوجود تحصیل گوپس کے پارٹی کارکن بے بسی کے دن گزار رہے ہیں ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔