عوامی مسائل

چلاس، پائپ لیکیج سے گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

چلاس(مجیب الرحمان) شہر میں پانی فراہمی کی پائپ لائینیں لیکیج سے گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ راہگیروں کے لئے پیدل چلنا محال، پانی کے ضیاع کے علاوہ شہر کی خوبصورتی بھی ماند پڑ گئی۔ کیچڑ سے حادثات میں بھی اضافہ ہونے لگا۔ شہریوں نے میڈیا سروے میں صحافیوں کو بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی پائپ لائینیں پھٹ گئی ہیں۔ جن سے بڑی مقدار میں پانی ضائع ہو رہا ہے جبکہ پانی راستوں اور سڑکوں میں جمع ہو کر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ سخت سردی کے باعث اب ککر بھی جمنے لگی ہےجس سے حادثات بھی بڑھ گئے ہیں۔اکثرمقامات میں پانی میٹل روڈ میں بھی داخل ہوا ہےجس سے روڈ کی کارپٹنگ بھی متاثر ہو رہی ہے اور سڑکوں میں کھڈے پڑنے لگے ہیں۔ محکمہ واسا اس ساری صورتحال سے بے خبر لمبی تان کر سویا ہوا ہے۔ان حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی پائپ لائینیوں کی مرمت کی جائے اور پانی لیکیج بند کروایا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی بحال اور پانی کا ضیاع بھی نہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button