گرچہ گوجال میں محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام خصوصی تقریب منعقد، ضلع بھر سے خواتین تنظیموں نے شرکت کی

گرچہ گوجال میں محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام خصوصی تقریب منعقد، ضلع بھر سے خواتین تنظیموں نے شرکت کی

23 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) گوجال گرچہ گاؤں میں محکمہ زراعت اور لوکل سپورٹس آرگنائزیشن کے تعاون سے ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی سکریٹری زراعت ، فشریز، لائیو اسٹاک ،واٹر منجمیٹ خادم حسین سلیم تھے ۔ اُن کیساتھ ڈائریکٹر محکمہ زراعت محمود اصغر اور ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفی کے علاؤہ ہنزہ بھر کے خواتین تنظیموں نے خصوصی شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری زراعت خادم حسین سیلم نے کہاکہ محکمہ زراعت جدید طریقے سے زراعت کے شعبے میں کام کررہی ہے ہنزہ و نگر میں نرسریز اور ٹنلز پر تو جہ دینے کا بنیادی وجہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ اچھے اقسام کے بیج اور پودے علاقے میں مہیا کرنا ہیں ۔اس سے براہ راست زمینداروں کو فائندہ ملے گا۔ خواتین کو روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کے لئے ٹنل دئیں گئے ہیں ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ سبزیوں کی پودے اُگا سکیں ۔محکمہ زراعت ہنزہ نگر کی عملی اقدامات قابل ستائش ہے ۔ محکمہ زراعت زمینداروں کو جدید طریقے کیساتھ تربیت دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ ہنزہ کی تمام خواتین تنظیمات میں زرعی سرگرمیاں میں خاطر خواہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔ یہ علاقے کیلئے خوش آئند ہے ہنزہ کے عوام باشعور اور پڑھے لکھے ہے یہاں کی کمیونٹی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔ جدید طریقے سے سبزیاں اُگاکر آپ لوگوں نے ثابت کیا کہ معاشرے میں آپ لوگوں کا کردار رول ماڈل ہے ۔

سیکریٹری نے مزید کہاکہ خواتین ارگنائزیشن ٹنل میں سیڈٖ لگاکر کسی وجہ سے خراب ہوتے ہیں تو آپ لوگوں کا نقصان ہونے نہیں دینگے ۔ محکمہ زراعت اُن خراب سیڈ کے بدلے میں تندرست پودے دئیے جائیں گے ۔ اس طرح ہماری ماں ،بہنوں کے نقصان کا ازالہ کیا جا ئے گا۔ اُنہوں نے محکمہ زراعت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سالانہ کیلنڈر بنایا جائے تاکہ یہاں کے ہر ایرے کے لحاظ سے سبزیوں کا بیج بُویا جاسکیں ۔ کیلنڈر بنانے کا فائیدہ یہ ہوگا ۔ کس ٹائم پر ٹنل نے لگنا ہے کس ٹائم پر پانی دینا ہے کس ٹائم پر بیج دینا ہے کس ٹائم پر پلاسٹک نے لگنا ہے کس ٹائم پر پلاسٹک نے اُترنا ہے ۔ یہ ساری چیزوں کا کیلنڈر بنانے سے بغیر تاخیری بیج مل جائے گا۔زیادہ سے زیادہ ٹنل لگانے کا مقصد آف سیزن میں تندرست سبزیاں فراہم کرنا ہے ۔میں چاہتا ہوں کہ سوسست بازار کیلئے سبزیاں یہی سے پوری ہو۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت محمود اصغر نے کہاکہ مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ گرچہ گاؤں کے مرد،خواتین ملکر جو محنت کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے گر چہ گاؤں کے لوگ نہایت محنتی اور باشعور ہے ۔ ڈیپارٹمنٹ کا مقصد بھی یہی ہے یہاں کے خواتین تنظیم نے ٹنل میں بیج کے پودے لگاکر پورے ایریے میں تندرست بیج فراہم کیا ۔محکمہ زراعت زمینداروں کو جدید زراعت کے ساتھ ہمکنار رکھنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے گا ۔ پروگرام میں خواتین آرگنائزیشن کے نمائندوں نے اپنی آرگنائزیشن کی سالانہ کارکردگی کا تفصیلی بریفنگ دی ۔جس پر محکمہ زراعت نے تسلی بخش قرار دیا ۔

پروگرام کے آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہنزہ نگر غلام مصطفی نے اجلاس میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ہنزہ بھر کے ایل ایس اوز کی محکمہ زراعت کیساتھ تعاون قابل تعریف ہے ۔گرچہ گاؤں میں پھل و فروٹ بہت ہی اچھے قسم ہیں اس کی وجہ محکمہ زراعت کی خصوصی دلچسپی ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ یہاں کے زمینداروں کے ساتھ ملکر مستقبل میں بھی کام کرے گے ۔علاقے کو جدید طریقے سے ہمکنار کرینگے ۔

گرچہ گاؤں کی نمائندگی کرتے ہوئے چیئرمین بی آر ایس او رضا محمد نے کہاکہ ہم سیکریٹری خادم حسین سلیم اور ڈائریکٹر مقصود اصغر اور محکمہ زراعت کے مشکور ہیں کہ اُنہوں نے خصوصی دلچسپی لیکر ہمارے گاؤں میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس سے براہ راست علاقے کو فائدہ ملے گا ۔ یہاں کی خواتین تنظیموں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے انشاء اللہ یہ آرگنائزیشن پہلے سے زیادہ محنت سے کام کرے گی۔ محکمہ زراعت کیساتھ ملکر روزگار کے نئے مواقعے فراہم کرینگے ۔ آپ لوگوں کی ہدایات پر عمل کرکے ہر زمیندار اپنے بساط کے مطابق استعفادہ کرے گا ۔ اُنہوں نے گرچہ گاؤں کے مسائل کا تفصیلی زکر کیا جس پر سکریٹری زراعت نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔