عوامی مسائل

ہنزہ، شاہراہ قراقرم تجاوزات گرانے کے عمل کو مارچ یا اپریل تک روکا جائے۔ سلمان کریم بزنس ایسوسی ایشن ضلع ہنزہ

ہنزہ (بیورو رپورٹ ) شاہراہ قراقرم کے تو سیع منصوبے میں زمین مالکان کو مکمل پے مینٹ ہونے تک تجاوزات گرانے کے عمل کو روکا جائے۔ سلمان کریم بزنس ایسوسی ایشن ضلع ہنزہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کے ایچ معاوضوں کی ادائیگی مکمل دئیے بغیرچار دیواری، اور دوکانوں کو گرانے کا عمل بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ کے صدر سلمان کریم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیاانہوں نے آف سیزن میں تجاوزات گرانے کے عمل کی مذمت کرتے کہا کہ سنٹر ہنزہ میں شاہراہ قراقرم کے تو سیع منصوبے میں زمین مالکان کو صرف 60فیصد رقم ادا کردی گئی ہے جبکہ 40فیصد ادائیگی باقی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہنزہ میں کنسٹریکشن کا سیزن نہیں ہے سردیوں میں برف جمنے سے سمینٹ کاکام مکمل طور پر بند کیا جاتا ہے۔ جن زمینداروں کی چار دیواری گرائی گئی ہے وہ چار دیواری نہیں بناسکتے ہیں۔ اُن زمینداروں کو مارچ یا اپریل تک انتظار کرنی ہوگی ۔غریب زمیندار تین مہینے تک بغیر چار دیواری کے گزارنے پر مجبور ہونگے۔ حکومت کو یہ سوچنا چاہیے کہ تین مہینے بغیرچار دیواری زمیندار کیسے رہینگے۔ اسی طرح دوکاندار حضرات کے لئے بھی مشکلات ہیں دوکانوں سے مال نکال کر دوسری جگہ شفٹ کرنا اور بعد میں بقایا دوکانوں کو بنانا ۔اگر یہ عمل مارچ یا اپریل میں ہوتا تو دوکانداروں اور زمیداروں کو مشکلات پیش نہیں آتی۔ صدر بزنس ایسوسی ایشن نے مزید کہاکہ تجاوزات گرانے کے عمل کو مارچ یا اپریل تک روکا جائے تاکہ سیزن میں بقایا چاردیواری اور دوکانیں بنایا جاسکیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے صرف دو دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔ دو دنوں میں دوکانوں کو خالی کرنا ممکن نہیں ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہونگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button