خبریں

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ہنزہ پہنچ گئے

ہنزہ (اجلا ل حسین) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تین روزہ نجی دورے پر ہنزہ پہنچ گئے۔ پاکستان تحریک انصاف ہنزہ سیکریٹریٹ کے سامنے پی ٹی آئی کے ہنزہ اور نگر سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے صدر مملکت کا شاندار استقبال کیا۔ صدر کو پھولوں کے ہار اور روایتی چوغہ بھی پیش کیا گیا۔

صدر مملکت اپنی تین روزہ دورے کے دوران ضلع ہنزہ کے مختلف سیاحتی مقامات مثلا عطاآباد جھیل، پاک چین دوستی  ٹنل، قدیم قلعوں اور دیگر مقامات دیکھیں گے، اور انتظامی کارکنوں، علاقے کے عمائدین اور پی ٹی آئی کے کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

توقع ہے کہ علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام میں درپیش مسائل کے ساتھ ضلع ہنزہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور دیگر اہم مشکلات بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بتادیئے جائینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button