سیاست

شہید بھٹو پاک چین دوستی کے بانی ہے

گلگت (ارسلان علی) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان اور کشمیر کی اسٹریٹجک اہمیت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان کی بین الاقوامی سطح پر ایک الگ اہمیت ہے ۔انہوں نے شہید ذولفقارعلی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں شہید بھٹو فاونڈیشن کے زیر اہتمام ’’بھٹو کی میراث ‘‘کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو ہی تھے جس نے آج جو پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کا نام دیا گیا ہے اس کے بانی ہیں اور اس کے ویژن کے مطابق سی پیک کی بنیاد رکھی گئی ہے ۔اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاسی تجزیہ نگار ،برڈ کاسٹر ،کمنٹیٹر مرتضیٰ سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں شہید بھٹو کی بہت زیادہ کردار ہے، جدید دور سے پاکستان کو ہم آہنگ کرنے ،لبرل اور جمہوری سٹیٹ بنانے میں ان کی بڑی کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحدکرنے اور OICبنا کر اسلامی اتحاد کی ایک مثال قائم کی جس کی وجہ سے ان کو شہید کیا گیا ۔سینئر صحافی رضا محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے بھٹو نے اپنی ڈپلومیٹک صلاحیتوں کی وجہ سے چائنہ کے ساتھ پاٹنر شپ ،ملک میں راجگی نظام کے خاتمہ اور ایگریکلچر ریفرمز لاکر پاکستان میں ترقی کی نئی دور کا آغاز کیا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button