سیاست

وزیراعلیٰ کا چین کا دورہ صروف سیر سپاٹے کے علاوہ کچھ نہیں تھا، فتح اللہ خان ڈپٹی آرگنائزرتحریک انصاف گلگت بلتستان

گلگت(خبرنگارخصوصی) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن سی پیک میں گلگت بلتستان کو اپنا حق دلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، سی پیک میں گلگت بلتستان کے لئے کوئی منصوبہ نہیں، وزیراعلیٰ کا چین کا دورہ صروف سیر سپاٹے کے علاوہ کچھ نہیں تھا، باقی صوبوں کے وزراء اعلیٰ نے اپنے حقوق کی جنگ لڑی جبکہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے وفاق اور اپنے پانامہ زدہ وزیراعظم کو خوش کروانے کے لئے سب ٹھیک ہے کہہ کر آئے گئے ہیں۔

انہوں نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن اور ان کی ٹیم صرف اخباری بیانات دے کر عوام کو اس حوالے سے بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں،حقیقت اس کے برعکس ہے ،موصوف کی چین کے دورے کے موقع پر گلگت بلتستان کی نمائندگی کرنے کے بجائے پنجاب کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔باقی چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں کی نمائندی کی اور اس میں KPKکے وزیراعلیٰ نے بالخصوص اپنے صوبے کی بھر پور نمائندگی کی جس سے ہمارے صوبے کے وزیر اعلیٰ کو بھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔ فتح اللہ خان نے کہا کہ وفاق کو خوش کرنے کے لئے ان کے سامنے بھگی بلی بننے سے عوام کی خدمت نہیں ہوسکتی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کے مفاد کا ایک بھی منصوبہ سی پیک میں نہیں رکھا گیا ہے۔ یہ ایک اہم موقع ہے، وفاق سے گلگت بلتستان کے حقوق منوانے اور عوامی مفادات حاصل کرنے کے لئے۔ اس کے گزرجانے کے بعد ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہوگا اور ہمیں اس منصوبے سے دھواں کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ناکام لیگ کے چھوٹے دعوے اور جھوٹے وعدے اب عوام کے سامنے کھل کر سامنے آگئے ہیں اور آئندہ کی نسلیں ان کو کبھی معاف نہیں کریگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button