متفرق

الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام چکر کوٹ میں نئی تعمیر ہونے والی مسجدمیزاب کعبہ کا افتتاح کیا

گلگت (پریس ریلیز) امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع ، سابق وزیر قانون مشتاق احمد ایڈوکیٹ ،رہنما جماعت اسلامی مولانا سلطان رئیس، مولانا تنویر احمد، جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی نظام الدین اور صدر الخدمت فاونڈیشن جی بی حبیب الرحمن نے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام چکر کوٹ میں نئی تعمیر ہونے والی مسجدمیزاب کعبہ کا افتتاح کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان دیگر فلاحی سرگرمیوں کے علاوہ مساجد کی تعمیر کے پراجیکٹس میں بھی پیش پیش ہے ، جہاں جہاں مسجدیں تعمیر ہوئیں ہیں وہاں کی مقامی آبادی ان مساجد کو آباد کرے، تاکہ مسجد تعمیر پراجیکٹ کا حقیقی و عملی حق ادا ہو سکے ،الحمداللہ ہم سب مسلمان ہیں اور ہمیں اللہ اور اس کے نبی ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل پیرا ہو کر ثابت کرنا ہوگا کہ واقعی ہم عملی طور پر اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن ہیں، اور اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں الفاظ سے زیادہ عمل کی توفیق عطا ء فرمائے.

اس موقع پر اہل محلہ زروٹ نے کہا کہ ہماری تاریخی مسجد خستہ حالی کا شکار تھی الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے تعاون سے ابھی مسجد کی نئی عمارت تعمیر ہو گئی ہے ، جس کی وجہ سے ہماری ایک اہم خواہش پوری ہوگئی ہے ، اللہ تعالیٰ اس مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کو مذید رضائے الہٰی کی توفیق دے ۔یاد رہے کہ الخدمت فاونڈیشن نے اس سے بیشتر استور، دیامر ، اور گلگت میں بھی مساجد کی تعمیر کی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button