معیشت

گانچھے، محکمہ لوکل گورنمنٹ نے گزشتہ دو کروڑ تراسٹھ لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ سے ضلع بھر میں 145 سکیمیں بنائی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام رسول

گانچھے(محمد علی عالم) ضلع میں مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو اپنے ادارے کے حوالے سے بریفنگ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روزڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام رسول نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فہدممتاز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سال 2015-16 میں محکمہ لوکل گورنمنٹ نے دو کروڑ تراسٹھ لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ سے ضلع بھر میں 145 سکیمیں بنائی۔ ضلع بھر میں مختلف گاوں لیول پر جاکر عوامی ترجیحات کو دیکھتے ہوئے سکیم رکھا اور سکیموں کو مکمل کروانے کے لئے گاوں سطح پر عمائدین کی کمیٹی بنائی اور ان کی نگرانی میں ان سکیموں کو مکمل کروایا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے تمام سکیموں کو وقت سے پہلے عوام کی تعاون سے مکمل کیا ہے۔ اس کے علاوہ فلڈ کی مد میں 66لاکھ روپے آیا تھا اس کو ضلع بھرمیں مختلف گاوں کے نالوں دریائے شیوک پر 22حفاظتی بند تعمیر کئے جس کا مقصد سیلاب میں حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے دریائے شیوک میں یوگو،خپلو، یوچنگ، غورسے کے مقام پر اور دریائے ہوشے میں مختلف مقامات کے علاوہ گانچھے نالہ، تھگس نالہ ، پیون نالہ ، سلترو نالہ پر حفاظتی بند بنایا ان کی تعمیر سے رواں سال دریائی کٹاو اور نالوں کی پانی سے کٹاو نہ ہونے سے عوام کی اراضی اور درختوں کو نقصانات کم ہوئے۔ بریفنگ میں مزید کہاگیا کہ ممبران اسمبلی اور کونسل ممبر کے ترقیاتی سکیموں کی مد میں 56
لاکھ روپے ملا، اس پر 6اسکیم رکھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button