متفرق

غذر اور ہنزہ میں سیکیورٹی خدشات کی خبر ترقی پسندانہ سوچ کو دبانے کے لیے پھیلایا جارہا ہے، عوامی ورکرز پارٹی

اسلام آباد (پ ر) عوامی ورکرز پارٹی راولپنڈی اسلام آباد کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع بالخصوص ضلع ہنزہ اور ضلع غذر میں سکیوریٹی خدشات کے حوالے سے مقامی اور قومی اخبارات میں چھپنے والی خبر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس خبر کے مطابق دہشت گردوں نے ہنزہ اور غذر میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔اس خبر کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے مذکورہ اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ عوام کی جانی و مالی تحفظ کویقینی بنائے کیونکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ہم سجھتے ہیں کہ علاقے میں ترقی پسندانہ سوچ کو دبانے کے لیے خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے اور عوام میں فرقہ ورانہ سوچ کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ مذکورہ اضلاع کی آبادی اتنی زیادہ نہیں ہے کہ حکومت چندشدت پسند عناصر کو بے نقاب نہ کر سکے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ان شر پسند عناصر سے نمٹنے کے لیے مقامی پولیس کو تربیت فراہم کرے اور رینجرز کو صرف داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے ۔ ہم حکومت سے یہ سوال کرتے ہیں کہ جتنی پھرتی وہ ترقی پسند اور قوم پرست سیاسی کارکنوں کے خلاف کاروائی کرتی ہے اسی طرح شدت پسندوں کے خلا ف کیوں نہیں کرتی۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع غذر کے داخلی و خارجی راستوں پر نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا جائے تاکہ آنے والے وقت میں علاقے میں کوئی مذہبی فساد جنم نہ لے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button