متفرق

نلتر منصوبہ 2010 میں شروع ہوا، حفیظ سرکار پیپلز پارٹی دور کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہا ہے، امجد ایڈووکیٹ

گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجدحسین ایڈوکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ جب حکمران نااہل ،نالائق اور متصب ہوں تو معاشرے میں جرم قانون کی شکل اختیار کرتا ہے اور حق جرم بن جاتا ہے۔ کچھ ایسی ہی صورت حال مولوی حفیظ حاحب نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد گلگت بلتستان میں قائم کی ہے۔ اسلامی اصول حریم البلدا ور قانون شاملات دھ عوام کو گاؤں سے متصل بنجررقبہ اور چراگاہ پر عوام کو حق ملکیت دیتا ہے۔ مذکورہ حق کو مولوی حاحب نے اپنی حکومت میں جرم قرار دیا ہے ۔ جبکہ عوامی ملکیتی شاملات دھ رقبہ جات پر بغیر معاوضہ ادا کئے جبری قبضہ تصور ہوتا ہے ، جو کہ آئین پاکستان او ر قانون کے تحت جرم کرار دیا گیا ہے۔ مولوی موصوف نے شاملات دہ رقبے پر عوامی حق ملکیت کو جرم قرار دیا ہے او رعوامی رقبہ جات پر حکومتی جبری قبضہ کو اپنی حکومت کا بنیادی اصول قرار دیا ہے ۔ اس لئے موصوف نے انتظامیہ کے ذریعے عوامی ملکیتی رقبہ جات کو سرکاری اداروں اور پرائیویٹ کاروباری اداروں میں بندر بانٹ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موصوف کو جب بھی مائیک میسر ہوتا ہے بسم اللہ پڑھنے کے بعد گلہ پھاڑ پھاڑ کر جھوٹ بولنا شروع کرتا ہے ۔ اس قدر جھوٹ بولتا ہے کہ محفل میں موجود شرکاء حیران و پریشان ہوتے ہیں۔ چودہ میگاواٹ منصوبے کے افتتا حی تقریب میں موصوف نے جھوٹ سے ابتدا ء کیا اور جھوٹ سے اختتام کیا۔ چودہ میگاواٹ منصوبہ سال 2010میں شرو ع ہوا تھا ، جس کو مکمل ہونے میں 6 سال کا عر صہ لگا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے منصوبوں پر افتتاحی تختی لگا کر شرم محسوس کرنے کے بجائے موصوف گلہ پھاڑ پھاڑ کرجھوٹ بول رہا تھا اور دھمکیاں ایسے دے رہا تھا جیسے کہ لوگ اس کے ماضی سے واقف نہ ہوں۔ ہم آپ کی اصلیت ، کردار اور طاقت سے واقف ہیں۔ الیکشن میں جو کارڈز آپ نے استعمال کئے اُن سے بھی واقف ہیں۔ موصوف کے منہ سے امن کے الفاظ نکلنے کے ساتھ ہی شرمندگی محسو س کررہے ہوتے ہیں۔

موصوف ہمیشہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد امن کا نعرہ لگاتا ہے ۔اقتدار کے حصول سے قبل کی سیاست سے قوم واقف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولوی موصوف کو غریب عوام کو دھمکیاں دے کر خوف زدہ کرنے کی ناکام کوشش کرنے کے بجائے قانون اور ضابطے کے تحت حکومت کریں۔ کوئی بھی حکومت چاہے خود کو کتنی بھی طاقت ور محسوس کرے بلا معاوضہ ایک انچ زمین حاصل کر سکتی ہے۔ اگر حکومت خود جبری قبضے کے جرم کا مرتکب ہو اور حکمران بہ بانگ دہل دھمکیاں شروع کرے تو خطے میں فساد کا پھیلنا لازمی امر ہے۔ حفیظ الرحمٰن صاحب جو کام ساری عمر نہیں کر سکے ہیں وہ حکو متی مشنری کے استعمال سے کرنا چاہتے ہیں۔ عوام اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ مولوی موصوف کی دھمکیوں سے کوئی ڈرنے والا نہیں ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پر امن عوامی طاقت سے عوامی حقوق کا دفاع کرے گی اور حکومتی جرائم کو عوام کے سامنے لاتی رہے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button