تعلیم

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کیمپس میں چائنیز ٹیسٹ سینٹر قائم ، طلبا کو سکالر شپس کے حصول میں آسانی ہوگی

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں چائنیز ٹیسٹ سینٹر قائم کردیا گیاہے۔ SHKکے نام سے یہ ٹیسٹ سینٹر پاکستان میں اپنی نوعیت کا دوسرااہم سینٹر ہے۔ اس ٹیسٹ سینٹر کے قیام سے یہاں کے طلباء کوتمام قسم کے چائنیز سکالرشپ کے حصول کے دوڑ میں ترجیح ملیں گے۔یہ سرٹیفیکیٹ گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے عالمی سطح پر قابل قبول ہوگا۔سینٹر کے قیام کیلئے KIUاور سنکیانگ زرعی یونیورسٹی چائنا کے مابین باضابطہ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ چین کی جانب سے چیئرمین کمیٹی آف چائنیز کمیونسٹ پارٹی اور وائس پریذیڈینٹ سنکیانگ زرعی یونیورسٹی چائنا پروفیسر ڈاکٹر لی باؤ چنگ ، KIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں ٹیسٹ سینٹر کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیئے۔ اس وقت KIUمیں دو ماہ پر مشتمل دوسراچائنیز لنگوئجز کورس جاری ہے ۔ جس کے اختتام پر SHKٹیسٹ کا انعقاد ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button