ماحولمعیشت

کریم آباد ہنزہ کے مکین شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں گے، اجلاس میں فیصلہ

ہنزہ (اسلم شاہ) بلین ٹری سونامی مہم کے تحت ہنزہ کریم آباد میں سول سوسائیٹیز شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ کریم آباد ہنزہ میں تمام زمین دار وں سے ان کی ضرورت کے مطابق مختلف درختوں کی تعداد حاصل کی جائے گی اس کے محکمہ زراعت سے درخت حاصل کرکے زمین داروں کو فراہم کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ سول سوسائٹیز کے رضا کار سڑکوں کے اطراف میں شجرکاری کریں گے، اس موقع پر ایل ایس او کریم آباد، ٹاون منیجمنٹ سوسائٹی کریم آباد، بلتت یوتھ آرگنائزیشن،اسماعیلی بوائز اسکاوٹس،گرلزگائیڈ، اسماعیلی ویلنٹئرز، کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروںں کے علاوہ علاقہ نمبرداروں کے ساتھ ساتھ زمینداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔شجرکاری مہم کو شفاف اور موثر بنانے کے لیے کریم آباد کے سول سوسائیٹزکا یہ ایک مثبت قدم ہے جس سے شجرکاری عملی طور پر کامیاب بنانے میں معاونت ثابت ہوگی۔

علاوہ ازیں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کریم آباد کے مختلف سول سوسائیٹز کے رضا کار سڑکوں کے اطراف اور دیگر علاقوں میں شجر کاری کی زمہ داریاں سرانجام دیں گے۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ شجر کاری علاقے کے لیے بہت اہمیت کا حامل جس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس طرح سول سوسایئٹیز کامل کر کام کرنے سے مہم کو کامیاب بنانے میں معاونت ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button