متفرق

مسلم لیگ ن ہنزہ کے سینئر رہنما محبوب عالم انتقال کر گئے

ہنزہ( اجلال حسین ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے سینئر رہنما وبانی پی ایم ایل ہنزہ محبوب عالم مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً 57برس کی تھی ، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ،رکن قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر علی خان اور نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی میر سلیم خان کی ان کے انتقال پر گہری افسوس کا ظہار کیا۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و شہید امن گلگت بلتستان سیف الرحمن کے قریبی ساتھی محبوب عالم ساکن ہنزہ علی آباد مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے جن کی عمر تقریباً57برس کی تھی۔ مرحوم نے سگوار میں بیوہ کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑ دیئے۔ مرحوم نے پاکستان مسلم لیگ ن نے ہنزہ میں فعال بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا تھا۔ مرحوم محبوب عالم سن 1995سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ میں بانی کے علاوہ صدر پی ایم ایل این ہنزہ کا اعزاز بھی حاصل تھا جنہوں نے علاقے میں پاکستان مسلم لیگ کو متعارف کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مدد اپ پارٹی کو فعال بنانے کے لئے دن رات کوششیں بھی کر دی تھی۔ مرحوم نے گزشتہ جب سے ہنزہ میں راجگی نظام کا خاتمہ ہواس دن کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے علاقے سے پارٹی کانمائندہ جیتے یا ہارے شیر پر مہر لگانے کا عہد کیاتھا اخری دنوں میں بھی اپنی وفادی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ وفاداری کا قد کرتے ہوئے اس فانی دنیا سے چل بسا۔اللہ ان کی روح کو دائمی سکون نصب کرے۔ آمین۔۔۔ مرحوم محبوب عالم کے چانک انتقال پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفرعلی خان اور ن کے اہلیہ رانی عتیقہ غضنفر رکن قانون ساز اسمبلی اور نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی میر سلیم خان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنے زندگی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ خلوص نیت اور وفاداری کے ساتھ پارٹی کو علاقے میں فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ان کی خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن اُن کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کے ساتھ ہرممکن حوصلہ افزائی بھی کرینگے۔انشاللہ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button