ہنزہ : راجہ حید ر سخی ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل

ہنزہ : راجہ حید ر سخی ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل

15 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ ( اجلال حسین ) راجہ حید ر سخی احمد  نےاپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کر لیا۔ صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ہنزہ ایڈوکیٹ ظہور کریم نے پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کر دیا۔ گزشتہ روز ہنزہ علی آباد سے تعلق رکھنے والا راجہ حید رسخی احمد اپنے دوستوں کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کر لیا۔ صدر پی پی پی ہنزہ ایڈوکیٹ ظہور کریم نے ان کی شمولیت کو پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی سمجھتے ہوئے سیکرٹریٹ ہنزہ میں راجہ سمیت ان کے ساتھیوں کو پھولوں کا ہار پہنا دیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر ایڈوکیٹ ظہور کریم نے کہا کہ ہنزہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مقبولیت دن بدن پہلے سے بھی زیادہ ہوتی جارہی ہیں، ہمیں اللہ پر یقین ہے کہ انشااللہ بہت جلد پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ میں اپنا مقام حاصل کریگی اور راجوں کی حکومت کو اپنی من مانی نہیں کرنے دیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجہ حیدر سخی اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ پی پی پی میں شمولیت پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے ایک چیلنج ثابت ہوگا۔  تقریب میں راجہ حیدر سخی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا مقصد عوام کی ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ خدمت کرنے کے لئے کی ہے اور انشااللہ پی پی پی کی صوبائی قیادت اور ضلعی قیادت کے ساتھ ملکر عوام کی خدمت کرینگے تاکہ علاقے میں بجلی کے بحران اور دیگر اہم مسائل کو حل کرنے میں ہمارا بھی حصہ ہو۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔