سیاست

وزیر اعلی نے کونسل ٹکٹ میرٹ پر دے کر پیسوں کی سیاست ختم کردی، غلام حسین ایڈوکیٹ رکن اسمبلی

گانچھے (محمدعلی عالم ) رکن قانون سازا سمبلی غلام حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کونسل کے ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر اصل حقداروں کو دیا گیا پیسو ں کی سیاست کو ختم کردی کروڑوں روپے کی سیاست ہو رہے تھے مگر ن لیگ کے قیادت نے اُسے ٹھوکرا دیا اور میرٹ کو قائم رکھا ان خیالات کا اظہار نومنتخب گلگت بلتستان کونسل کی گانچھے آمد پر استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں کہا کہ گانچھے سے پانچ ممبر قانون ساز اسمبلی اور ایک اب جی بی کونسل میں منتخب ہو ہے ضلع کی تقدیر بدل دیں گے ہم سب مل کر پورے گانچھے کے لئے کام کریں گے کسی کا کوئی مخصوص حلقہ نہیں ہو گا تما م علاقے ہمارے لئے برابر ہونگے گانچھے کو جی بی کونسل میں نمائندگی دینے پر قائد عوام میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سلطان علی خان کا جی بی کونسل کا ممبر منتخب ہونا ہم سب کے لئے مؤفخر کا مقام ہے گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ لرحمن کی قیادت میں ہم سب متحد ہو کر علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا گانچھے کے تینوں حلقوں سے عوام نے ن لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کروایا جس پر صوبائی قیادت نے اسمبلی میں مزید دو ممبر دیا اور آج جی بی کونسل میں بھی گانچھے کو نمائندگی دی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button