تعلیم

کھرمنگ: سینکڑوں اساتذہ کو گیارہ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی ) کھرمنگ کے سینکڑوں اساتذہ کو گیارہ ماہ کی تنخواہ نہ مل سکا، گلگت بلتستان اسمبلی نے ان اساتذہ کو 2014میں ری کنفرم کیا تھا۔ اساتذہ کی جانب سے گیارہ ماہ کی تنخواہ فراہم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کھرمنگ کے سینکڑوں اساتذہ نے 10مارچ 2014کو گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ تین سیکریٹریز کی سربراہی میں انٹریو دیا اور ری کنفرم ہوے، تاہم کئی سال گزرنے کے باوجود ان اساتذہ کو گیارہ ماہ کی تنخواہ نہیں ملا جبکہ ان اساتذہ نے اس وقت کے سابق ڈائریکٹر فیض اللہ لون سے تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیاتھا جس پر انہوں نے جی بی سیکریٹریٹ کو 7مئی2015کو تحت آرڈرDE-Edu2(7)/2014ایک لیٹر لکھا جس میں اساتذہ کی گیارہ ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے لئے اضافی فنڈ رکھنے کا مطالبہ کیا جس پر جی بی سیکریٹریٹ کے سکشن آفیسر نے مورخہ 4مئی 2015کو تحت آرڈرنمبر CM-Sectt-G-4(10)2015/265 سیکر یٹری تعلیم گلگت بلتستان کو ایک لیٹر جاری کیا اور سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان نے بلتستان ریجن کے ڈائریکٹر کو 18اگست 2015کو تحت آرڈر نمبرSec-edu-6(49)/2015 ان اساتذہ کی گیارہ ماہ کی تنخواہوں کی مد میں بننے والے رقم کا تخمینہ لگانے کا حکم دیا جس پر ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ریجن نے تمام DDOsکو حکم دیا کہ ان اساتذہ کی گیارہ ماہ کی تنخواہوں کا بل بنایا جائے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ریجن کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے تمام DDOsنے ان اساتذہ کی گیارہ ماہ کی تنخواہ کی بل بنا کر ایجوکیشن آفس سکردو میں جمع کیا تاہم اس وقت کے ڈائریکٹر فیض اللہ لون کو ٹرانسفر کیا گیا اور بل ابھی تک التوا کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ ان اساتذہ کی ری کنفرم آرڈر میں باقاعدہ طور پر لکھا گیا ہے کہ ان اساتذہ کو ابتدائی بھرتی واا دن سے بحال سمجھا جائیگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button