متفرق

وزیر اعلی گلگت بلتستان آج دیامر کا دورہ کریں گے

چلاس ( بیورو رپورٹ ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن آج دیامر کا دورہ کریں گے ۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ کینو داس میں زیر تعمیر کیڈٹ کالج کا دورہ کریں گے جہاں پر سیکرٹری تعلیم بریفنگ دیں گے ۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ ایفاد پراجیکٹ کے تحت ہزاروں کنال اراضی قابل کاشت بنانے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے ایفاد کے جی ایم احسان میر بریفنگ دیں گے ۔بعد ازاں سرکٹ ہاؤس چلاس میں تمام سرکاری اداروں کے سربراہان وزیر اعلی کو بریفنگ دینگے ۔ پارٹی وفد اور عمائدین چلاس وزیراعلیٰ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے دورہ چلاس کے موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سڑکوں پر مٹی ڈالنی شروع کر دی ۔ باب چلاس سے پی ڈبلیو ڈی چوک تک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ کئی سال گزرنے کے باوجود محکمہ تعمیرات عامہ اس روڈ کو مرمت اور میٹل کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اسی سڑک سے گزر کر سرکٹ ہاؤس پہنچنا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے دورے کا سنتے ہی محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے حکام حرکت میں آگئے ہیں ۔سڑک پر گہرے کھڈوں کو مٹی ڈال کر بھرا گیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ باب چلاس سے بازار تک روڈ کو پختہ کیا جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button