مولانا قاری وزیر احمد قائمقام ضلعی امیر جے یو آئی چترال نامزد

مولانا قاری وزیر احمد قائمقام ضلعی امیر جے یو آئی چترال نامزد

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال(بشیر حسین آزاد)جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے ذرائع نے باضابطہ طورپر اطلاع دی ہے کہ جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے امیر مولانا قاری عبدالرحمن قریشی عمرہ کی ادائیگی کیلئے حرمین شرفین کی زیارت کیلئے عازم سفر ہیں ان کے اس سفر کے دوران سینئر نائب امیر مولانا قاری وزیر احمد کو قائمقام ضلعی امیر نامزد کیا گیا ہے جو جماعتی زمہ دارایاں بھرپور طریقہ سے انجام دینگے۔امیر جے یو آئی ضلع چترال قاری مولانا عبدالرحمن قریشی نے ایک پیغام میں تمام جماعتی کارکنان اور متعلقین سینئر نائب امیر مولانا قاری وزیر احمد اور انکے رفقاء ،سیکرٹری اطلاعات،ناظم مالیات ریٹائرڈ صوبیدار میجر عبدالصمد ،نائب امیر عزیز الرحمن سے رجوع کرنے کو کہا ہے۔ اورجماعتی سرگرمیوں کے حوالہ سے مقام کار ضلع چترال میں موجود سینئر عاملہ کے شرکاء سے باہمی رابطہ رکھنے کی ہدایات کی ہے۔اُنہوں نے اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے اور اپنی طرف سے بھی اللہ کے حضور تمام کے لئے دعا کرنے کے اہتمام کا کہا۔اُنہوں نے تمام کارکنان سے جمعیت سے تعاون کی درخواست کی ہے

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔