متفرق

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کیشر مبشر حسن مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

گلگت(پ ر ) انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کیشر مبشر حسن المعروف بشو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ محروم گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے،وہ اسلام آباد پمز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔انکی میت آج گلگت لائی جائے گی۔مرحوم کا تعلق امپھری ڈاکپورہ گلگت سے تھا۔انکی اچانک وفات پر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے تععزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر عطا کرے۔

صوبائی وزیراطلاعات،ترقیات و منصوبہ بندی اقبال حسن،سیکریٹری انفارمیشن وقار علی خان ،ڈپٹی ڈائیریکٹر فاروق احمد خان ودیگرنے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کیشر مبشر حسن کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کا اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کا صبر جمیل عطا کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button