ممبران اسمبلی نےکوہستان حادثے میں جان بحق افراد کے لواحقین سےتعزیت کی

یاسین (معراج علی عباسی ) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی محمد شفیع ،ممبرقانون ساز اسمبلی و قائدتحریک با لاورستان نیشنل فرنٹ نواز خان ناجی ،ممبرقانون سازاسمبلی و رہنما پاکستان پیپلزپارٹی جاویدحسین اور ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب نے 28اکتوبر کو کوہستان کے مقام پر حادثے میں جان بحق ہونے والے گو پس اور یاسین کے جان بحق ہونے والے 16افراد کے گھروں میں جاکر تعزیت کی ۔

اس موقع پر قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سانحہ کوہستان گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک المناک واقع ہے ۔اس حادثے میں جان بحق ہونے والے تمام افرا د کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔ غم کی اس گھڑی میں ہم سے جو ہوسکتا ہے کیا ہے اور کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کوہستان میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے پاک آرمی ، گلگت بلتستان انتظامیہ کوہستان انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ اس سانحہ میں گلگت بلتستان کے پوری قوم غذر کے عوام اور خاص کر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ غذر کے منتخب ممبران نے اسمبلی کے اندر اور باہر سانحے کے حوالے سے نمائندگی کا پورا پورا حق ادا کیا ہے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو ہر قسم کی امداد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments