متفرق

سیکولر جماعتوں سے مایوس عوام کا رخ جمیعت علماء اسلام کی طرف ہورہا ہے، سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت بلتستان

گلگت(پ ر) بسین میں کامیاب تاریخی کنونشن نظریاتی کارکنوں کی ان تھک کاوشوں اور شب و روز محنت کا مظہر ہے۔ اس سے جی بی میں دور رس ثمرات مرتب ہوں گے۔علماء کنونشن سے خطے میں سیاست کا رخ تبدیل ہوگا۔ سیکولر جماعتوں سے مایوس عوام کا رخ جمیعت علماء اسلام کی طرف ہورہا ہے جو عوامی امیدوں کا محور بنتی جارہی ہے۔بہت جلد مغربی تہذیب کے ایجنٹوں کا قلع قمع ہوگا۔تمام مفاد پرست عناصر میدان سیاست سے بھاگنے پر مجبور ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت بلتستان و سابق امیدوار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی مولانا رحمت اللہ سراجی نے جاگیر بسین کے تاریخی کامیاب علماء کنونشن کے انعقاد پر اللہ تعالیٰ کا شکر اور حلقہ نمبر1خصوصاََ بسین کے تمام کارکنوں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن کے موقع پرعلماء کرام سمیت درجنوں لوگوں کا انبیاء کی وراثت اور فکرولی انہی کی حامل جماعت جمیعت علماء اسلام میں کلمہ پڑھ کر شمولیت پورے خطے کیلئے نیک شگون ہے اس سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے اور جمیعت ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی۔ عوام دیگر تمام جماعتوں سے مایوس ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے جے یو آئی کی مقبولیت روز پروز بڑھتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کا قائد ملت اسلامیہ مولانہ فضل الرحمن کی زیر قیادت جمیت کے کارکن سیکولرولبرز اور باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پر عظم ہیں۔ اسلامی نظام کے نفاذ اور استحکام پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔جمیعت علماء اسلام کو اپنے نظریاتی کارکنوں پر فخر ہے وہ ان کو اپنا قیمتی سرمایہ سمجھتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button