انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ نانگا پربت میں ملوث ملزم کو پناہ دینے والے شخص کو 14 ماہ2دن کی سزا سُنا دی
Jan 19, 2017پامیر ٹائمزجرائمComments Off on انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ نانگا پربت میں ملوث ملزم کو پناہ دینے والے شخص کو 14 ماہ2دن کی سزا سُنا دی
گلگت ( سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ننگا پربت میں ملوث ملزم کو پناہ دینے والے شخص کو 14 ماہ2دن کی سزا سُنا دی۔ جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جناب راجہ شہباز خان نے سانحہ نانگا پربت میں ملوث ملزم رحیم اللہ عرف عزیز اللہ ولد اوزل خان ساکن تانگیر کو پنا ہ دینے والے ملزم تحصیلدار ولد تاج خان ساکن جگلوٹ تانگیر کو اپنے گھر میں پناہ دینے پر 14ماہ اور 2دن کی سزا سُنادی۔ واضع رہے کہ رحیم اللہ سانحہ نانگا پربت سمیت تھانہ ڈوڈوشال سے اسلحہ چرانے اور پولیس اہلکاروں پر گرینڈ حملے میں ملوث تھے۔