عوامی مسائل

حکومتی عدم توجہی اور نا اہلی سے دیامر کی پسماندگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ نور محمد قریشی سابق صدر پی وائی او دیامر

چلاس (بیورورپورٹ) حکومتی عدم توجہی اور نا اہلی سے دیامر کی پسماندگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔دیامر کے عوام جدید دور میں بھی پتھر کے زمانے کی زندگی جینے پر مجبور ہیں۔بجلی ،پانی سے لے کر صحت کی سہولیات سب ناپید ہیں۔تمام ترقیاتی کام جمود کا شکا ر ہیں۔جنریٹر کی مرمت پر کئی بار پیسہ خرچ کیا گیا مگر تاحال جنریٹر ٹھیک طریقے سے کام ہی نہیں کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار پی وائی او دیامر کے سابق صدر نور محمد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو محض تکلیف اور پریشانی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی سے مریض ایڑھیاں رگڑ رہے ہیں۔گائنی کالوجسٹ عرصہ دراز سے موجود ہی نہیں ہے۔جس سے مائیں اور بہنیں جان کی بازی ہار رہی ہیں۔ حکومت دیامر کوپسماندہ رکھنے اور مسائل سے آنکھیں چرانے کی روش ترک کرے۔بصورت دیگر سخت عوامی رد عمل سامنے آئے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button