جرائم

چلاس: جعلی دستخط سے روڈ قلی نے روڈ میٹ کی تنخواہ نکال لی، سٹی تھانہ چلاس میں مقدمہ درج

چلاس(کرائم رپورٹ) جعلی دستخط سے روڈ قلی نے روڈ میٹ کی تنخواہ نکال لی ،ایگزیکٹیو انجینئیر بی اینڈ آر نے روڈ قلی کے خلاف سٹی تھانہ چلاس میں مقدمہ درج کر وا لیا ۔روڈ قلی خواجہ میر ولد عیسیٰ خان ساکن گیس بالا نے جعلی دستخطوں کے ذریعے ستمبر 2016 کوروڈ میٹ کی تنخواہ نکال لی۔اے جی پی آر سے تنخواہ ادائیگی کے کاغذات کی سکروٹنی کے دوران ایکسئین بی اینڈ آر نے جعلی دستخطوں کا اندازہ لگا لیا۔اور روڈ قلی کی جانب سے دھوکہ دہی اور سرکاری خزانے سے جعلی طریقے سے پیسہ نکالنے اور جعلی دستخط کرنے کے خلاف کاروائی کے لئے مقدمہ درج کر والیا ہے۔پولیس نے ایکسئین بی اینڈ آر کی درخواست پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button