ڈی جی ڈاکخانہ جات نے تحصیل یاسین کے چار ڈاکخانوں کو آپ گریڈکرنے کی منظوری دی ہے۔ راجہ جہانذیب

یاسین (معراج علی عباسی) ممبرقانون ساز اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذیب نے اسلام آ باد میں ڈائریکٹرجنرل پاکستان ڈاکخانہ جات مسزروبینہ طیب سے ان کے دفترمیں ملاقات کیا ہے ۔ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوے راجہ جہانزیب نے کہا کہ ڈی جی ڈاکخانہ جات نے تحصیل یاسین کے چار ڈاکخانوں کو آپ گریڈکرنے کی منظوری دی ہے۔ مین برانچ یاسین پراپ، برانچ آفس سندھی، برانچ آفس تھوئی اور برانچ آفس سیلگان کو ایک ساتھ آپ گریڈکیا جائے گا۔ ڈاکخانہ جات کی اپ گریڈیشن کے حوالےسے پروپوزل منظور ہوچکاہے ۔ تحصیل یاسین میں موجود ڈاکخانہ جات کے برانچوں کو آپ گریڈ کرنے سے یاسین کے عوام کو ڈاک کے حوالے سے بہترسہولیات میسرہونگے ۔انہوں نے کہا ہے کہ چاروں ڈاکخانوں کے لیے سرکاری بلڈنگ تعمیرکیا جائے گا اور عملے کی تعیناتی بھی کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments