ماحول

گلگت : شجر کاری مہم 2017کے حوا لے سے اہم اجلاس منعقد ہوا

گلگت ( پ ر) سیکر یٹری فاریسٹ ، ما حو لیا ت و وا ئلڈ لا ئف سجا د حیدر کی زیر صدارت موسم بہا ر میں شجر کاری مہم 2017کے حوا لے سے حکمت عملی مرتب کر نے کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلا س میں گلگت بلتستان کے کنزر ویٹر ز جنگلا ت اور ڈی ایف اوز نے شر کت کی ۔ اجلاس میں صو بہ بھر میں شجر کاری کی مہم کو مزید وسعت دینے کے بارے میں غور و خوض کیا گیا۔ گلگت بلتستان میں محکمے کی زیر نگرا نی پہلے سے قائم شدہ نر سریز کو مزید فعال اور کا میاب بنا نے کیلئے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ سیکر یٹر ی فاریسٹ ، ما حو لیا ت و وا ئلڈ لا ئف سجا د حیدر نے تمام افیسران پرزور دیا کہ کہ وہ شجر کاری کی مہم کو کا میا ب بنا نے اور جنگلا ت کی تعداد میں اضافہ کر نے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں اور محکمانہ وسائل کا صیح طورپر استعمال کریں۔ سیکریٹری جنگلات نے کہا کہ شجر کاری کو فروغ دینے کے لیے مقامی کمیو نٹیز کو بھر پور مدد فراہم کی جائے گی ۔ محکمہ جنگلا ت، ما حو لیات و وا ئلڈ لا ئف کے تمام ذمہ داروں نے اس عزم کا اعا دہ کیا کہ وہ اپنے متعلقہ علا قوں میں محکما نہ سر گر میوں میں تیز ی لا کر اہدا ف کو کا میابی سے پورا کر یں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button