خبریں

سڑک پر کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں‌کی جائے گی، جو بھی سامنے آئے بھرپور قانونی کاروائی ہوگی، اسسٹنٹ کمشنر نگر

نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگر کی تمام لنک روڑز کی تعمیرات میں رکاوٹوں کے مکمل خاتمے کے لئے تمام تر قانونی کاروائیاں کی جائیں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہ رخ چیمہ کا عزم ۔ انہوں نے کہا کہ روڑز پر کسی بھی قسم کی رکاوٹ بر داشت نہیں کی جائے گی جو بھی سامنے آئے گا اس کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے مذید کہا کہ روڑز کی تعمیرات کے خلاف رکاوٹوں سے متعلق تما م تر معلومات پر قانونی کاغذی کاروائی تیار کر لی گئی ہے اور رکاوٹ کرنے والوں کو بھی مکمل صفائی کا موقع دیا گیا ہے ۔ عوام کو سہولیات دینے کے لئے ہر قسم کی کاروائی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کا ہمارے ساتھ مکمل تعاون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے کوئی ذاتی دشمنی رکھتے ہیں اور نہ ہی کسی سے ہمارا کوئی مفاد ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے مفاد میں خرچ ہونے والا سرکاری پوری طرح سے عوام کے مفاد میں استعمال ہو جائے اس سے علاقے میں ترقی کا عمل مسلسل اور تیز رفتار ی سے ہا جاتا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر نگر سے اپنے ملاقات میں سابق ممبر یونین کونسل چھلت علی محمد ملک نے کہا ہم نے علاقے کی ترقی کے لئیبڑی کوشش کی ہے اور روڑز لنک روڑز کیلئے بہت محنت کی اس لئے ہم چاہتے ہیں روڑز کی تعمیر پر رکاوٹیں ختم کرانے اور عوام کو کمپنسیشن ادائیگی فوری ہونے و دیگر عوامی مسائل کے حل میں آپ کا کردار لائق تحسین ہے ۔ عوامی مسائل کے حل میں ااپ کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے ہم بھی شانہ بشانہ آپ کے ساتھ ہیں ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button