عوامی مسائل

وفاقی اور صوبائی حکومت دیامر میں روزگار کے مواقع پیدا کریں، عبدالوحید صدر مسلم لیگ ن دیامر

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صدر مسلم لیگ ن دیامر عبدالوحید نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دیامر میں روزگار کے زرائع کریں۔ دیامر بھاشہ ڈیم سی پیک جیسے میگا پروجیکٹس کے تعمیر کے ساتھ ہی اغیار یہاں کے نوجوانوں کو گمراہ کرکے مسائل پیدا کرنے کا خطرہ ہے ایک یا دو پوسٹوں کے لئے سینکڑوں جوان ٹیسٹ اور انٹرویو دیتے ہیں جو بیروزگاری کی شرح میں خطرناک اضافہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر بیروزگاری کا یہ سلسلہ جاری رہا تو مسائل جنم لینگے انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لئے نئی فورس بھرتی کیا جارہا ہے دیامر میں قبل از وقت اس کے تدارک کے لئے جوانوں کو روزگار کے مواقع دینے ہونگے ۔۔۔تاکہ ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو کوئی دوسرا استعمال نہ کرسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button