خبریں

ہسپر گلیشر پر مہم جوئی کے دوران آسٹریلوی کوہ پیما شدید زخمی

سکردو ( رجب علی قمر ) ہیسپر گلیشرز سے آسٹریلین کوہ پیماء Mr.Vowles, Kevin گر کر شدید زخمی ہوگئے آرمی ٹیم نے فور ی ریسکیو کرکے سی ایم ایچ سکردو منتقل کردیا ہے آسٹریلین کوہ پیما ہیسپر لا عبور کررہے تھے اچانک گر کر گلیشائی کروس) carves )میں گر گئے واقعے کے بعد مقامی ٹورز کمپنی نے پاکستان آرمی ہیلی کاپٹر ریسکیو سے رابطہ کیا اور آرمی ریسکیو ٹیم نے انہیں بحفاظت نکال کر سکردو لایا گیا جہاں سی ایم ایچ میں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے واضع رہے کہ غیر ملکی کوہ پیما جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہیں 5 ستمبر کو سکردو سے براستہ شگر اسکولی ہیسپر لا عبور کرنے روانہ ہوگئی تھی تاہم ہیسپرٹاپ کراس کرنے کے دوران وہ گر کر زخمی ہوگئے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button