متفرق

عبدالحمید کے سیاسی نظریہ و تنظیم سے خاندان کا اظہار لاتعلقی

گلگت(پ ر) یاسین کے قدیم پشتنی خاندان قوم ہیلبی تنگے و غولبشیرے برکلتی، ہندور، سندھی، املست وغیرہ کے زمہ داران کا ایک ہنگامی اجلاس مقامی دیہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حالیہ طورپر ایک سیاسی تنظیم بالاورستان نیشنل فرنٹ کی سرگرمیوں، جنکو مزکورہ خاندان کے ساتھ جوڈکر خاندان کے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں خاندان کے پس منظر اور ملک کے لئے سر انجام دی جانے والی قوم کے نوجوانوں کی خدمات، شہادتوں اور اعزازات کا خصوصی طورپر زکر کیا گیاکہ مزکورہ خاندان ملک کے لیئے خدمات،ْ قربانیوں میں کسی سے پیچھے نہیں، واضع رہے کہ خاندان کے چار نوجوانوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور ایک نوجوان معراج کو تمغہ بسالت سے بھی نوازا گیا۔ اجلاس میں خاندان کے ایک فرد عبدالحمید جوکہ عرصہ اٹھارہ سالوں سے اس سرزمین سے باہر خودساختہ جلاوطنی اختیار کرکے باہر رہائش پزیر ہے، کے سیاسی نظریہ و تنظیم سے بطور خاندان لا تعلقی کا اظہار کیا گیا۔ اورواضح کیاگیاکہ شخص مزکور کے نظریہ سیاست کا اسکی زات تک محدود ہے اسکا خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔ اجلاس میں شخص مزکور کے منفی سرگرمیوں کو مسترد کردیا گیا۔ اجلاس میں اس افسوس کا اظہار کیا گیاکہ عمائدین کی وقتی غفلت اور خاندان کے ساتھ رشتے کی وجہ سے چند نوجوانوں کو عبدالحمید نامی شخص نے اپنی سیاست کے لٗے استعمال کیا، اور باورکرایا گیا کہ آئیندہ شخص مزکور کو خاندان کے نوجوانوں کو کسی منفی سرگرمی میں استعمال کرنے نہیں دیا گیا۔ اجلاس میں اس عظم کا اظہار کیا گیا کہ اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عبدالحمید کو لیکر ہمارے خاندان کو مشکوک نظروں سے نہ دیکھا جائے، اور اس خاندان کو اسکی وجہ سے انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button