متفرق

چلاس: ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس نے ہو م سیکریٹری کے دورے سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ دی

چلاس(مجیب الرحمان) ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک نے سیکرٹری داخلہ کے دورہ دیامر کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ جیل ،ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقعے پر جیل حکام ،فائر بریگیڈ ،ریسکیو نے اپنے ڈیپارٹمنٹس سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے چلاس ڈسٹرکٹ جیل میں سیکیورٹی کیمروں کا جائزہ لیا اورسیکیورٹی انتظامات پر اطیمنان کا اظہار کیا اور عملے کو مزید مستعدی سے ذمہ داریاں سر انجام دینے کی ہدایات بھی دیں۔ ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کی کارکردگی پر بھی اظہار اطیمنان کیا ۔بعد ازاں کیمپ آفس میں ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس نے ہو م سیکریٹری کے دورے سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button