متفرق

بقایا جات کی عدم ادائیگی سے اخبارات مالی بحران کا شکار ہیں، جی بی این ایس اجلاس میں ادائیگیاں جلد کرنے کی اپیل

گلگت (پ ر) جی بی این ایس (GBNS) کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر جی بی این ایس ایمان شاہ منعقد ہوا اجلاس میں سرپرست اعلیٰ سعادت علی مجاہد (کے پی این)، جنرل سیکریٹری اشرف عاشور (روزنامہ سلام)، احمد ندیم خان (روزنامہ وطین)، بشارت احمد مہند (روزنامہ محاسب)، محبوب خیام(روزنامہ صدائے گلگت)، امتیاز علی سلطان (روزنامہ ترجمان)، ارشد ولی (روزنامہ بادشمال) منظور حسین(روزنامہ گلگت بلتستان ایکسپریس) اور جہانگیرناجی (روزنامہ بانگ سحر) نے شرکت کی اجلاس میں گلگت بلتستان سطح پر اخباری صنعت کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوص کیاگیا اور ان مسائل کے حل کیلئے دی جانے والی تجاویز پر بحث کی گئی اجلاس میں اخبارات کے بقایاجات کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ سرکاری اداروں کے ذمے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث اخباری صنعت مالی بحران سے دوچار ہوکررہ گیا ہے اور اس صنعت سے وابستہ سینکڑوں خاندانوں کے چولہے بجھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اخباری صنعت کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے اجلاس میں صوبائی حکومت سے اپیل کی گئی کہ اس اہم صنعت کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے فی الفور اخبارات کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس حوالے سے جی بی این ایس کی نمائندہ کمیٹی صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام کو مسائل سے آگاہ کرنے کیلئے رابطہ مہم شروع کیاجا ئے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button